مقابلہ حسن قرأت کا دوسرا روز، 19قراء نے تلاوت کی

مقابلہ حسن قرأت کا دوسرا روز، 19قراء نے تلاوت کی

مقابلہ حسن قرأت کا فائنل آج ، منتخب 8قرا کرام تلاوت پیش کرینگے قرآن کریم مختلف ثقافتوں کو مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ، گورنر پختونخوا

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأت 2026 کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا قرآن کریم مختلف ممالک، قوموں اور ثقافتوں کو ایک مشترکہ روحانی رشتے میں جوڑتا ہے ، قرآن کا پیغام سرحدوں سے بالاتر ہے جبکہ اتحاد، باہمی احترام اور امن ہماری اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأت کے انعقاد پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد د ی ۔ دوسرے روز مجموعی طور پر 19 قراء کرام نے اپنی خوبصورت آواز اور منفرد انداز میں قرآن کریم کی تلاوت پیش کی ۔تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، جوائنٹ سیکرٹری شہباز مصطفی، وسیم ارشد سمیت وزارت کے دیگر افسران اور معزز مہمان بھی موجود تھے ۔دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأت کا فائنل آج بروز جمعرات منعقد ہوگا جس میں منتخب 8 قرا کرام دوبارہ تلاوت پیش کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...