کامسیٹس یونیور سٹی اور سرن میں سائنسی روابط بڑھا نے پر اتفاق
سرن کے وفدکا دورہ جامعہ ، تحقیق کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور یورپی ادارہ برائے جوہری تحقیق (سرن) کے درمیان سرن کے سائنسی پروگرامز میں سی یو آئی کی فعال شرکت کی بحالی کے حوالے سے اعلیٰ سطح بات چیت ہوئی، جس میں بالخصوص ALICE تجربے کے علاوہ ڈیٹیکٹر ٹیکنالوجیز، جدید آلات سازی اور وسیع پیمانے پر ڈیٹا پر مبنی تحقیق کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ سرن کے دورہ کرنے والے وفد میں ایسوسی ایٹ ممبر اسٹیٹس کے سربراہ ڈاکٹر کرسٹوف شیفر، سی ایم ایس ایکسپیریمنٹ کے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر انادی کینیپا اور ALICE تجربے کے ترجمان ڈاکٹر کائی اولیور شویڈا شامل تھے ۔ وفد نے سی یو آئی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر، یونیورسٹی کی سینئر انتظامیہ اور فیکلٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے سرن کے ساتھ دوبارہ روابط اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ۔ڈاکٹر عظمیٰ تبسم، ڈیپارٹمنٹ آف فزکس نے سی یو آئی کی تحقیقی اور تکنیکی صلاحیتوں پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر سرن اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان سائنسی روابط بڑھا نے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments