بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

چیئر مین نادرا کی بریفنگ،وفد کے ارکان کو یاد گاری شیلڈز پیش کیں

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بنگلہ دیش کے مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافیوں کے ایک وفد نے بدھ کو نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین نادرا نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں پاکستان کے قومی رجسٹریشن نظام اور وقت کے ساتھ اس میں آنے والی بہتری پر بریفنگ دی۔انہوں نے وفد کو نادرا کے رجسٹریشن نظام، اس کے تکنیکی ڈھانچے ، اندراج کے طریقہ کار اور شناختی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا ۔بنگلہ دیش کے صحافیوں نے پاکستان کے قومی رجسٹریشن نظام میں ہونے والی پیشرفت کو سراہا۔ چیئرمین نادرا نے وفد کے ارکان کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...