برازیل کے نائب سیکرٹری تجارت کا این اے آر سی کا دورہ
بکریوں کے جینیاتی وسائل، لائیو سٹاک شعبے میں جدید تحقیق میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد (نامہ نگار) برازیل کے نائب سیکرٹری برائے تجارت و بین الاقوامی تعلقات رافیل گیمارائس ریکیو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح وفد نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد کا دورہ کیا، وفد نے پاکستان کی مقامی نسل کی بکریوں کے جینیاتی وسائل اور لائیو سٹاک کے شعبے میں جدید تحقیقی اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ برازیلی وفد پاکستان میں بکریوں کے وسیع جینیاتی تنوع، بالخصوص گوشت کی پیداوار کی غیر معمولی صلاحیت سے بے حد متاثر ہوا۔ چیئرمین پی اے آر سی نے کہا برازیل کے تحقیقی اداروں کے ساتھ ممکنہ تعاون سے پاکستان کی سائنسی و تحقیقی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کیساتھ ساتھ عالمی لائیو سٹاک اور گوشت کی منڈیوں میں پاکستان کی حیثیت مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments