یکم دسمبر سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار تبدیل

یکم دسمبر سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار تبدیل

سنگل شفٹ تعلیمی ادارے پیر تا جمعرات ساڑھے 8تا 2بجے کھلے رہیں گےاطلاق 29جنوری تک ہو گا، وفاقی نظامتِ تعلیم کی عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی نظامتِ تعلیم نے اسلام آباد کے زیرانتظام تمام تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم دسمبر 2026سے 29جنوری 2027تک ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ کے تعلیمی ادارے پیر سے جمعرات صبح 8بجکر 30منٹ سے دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز تدریسی اوقات صبح 8بجکر 30منٹ سے دوپہر 12بجکر 30منٹ تک ہوں گے۔ پریپ کلاسز کے اوقات صبح 8بجکر 30منٹ سے دوپہر 12بجکر 30منٹ تک مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈبل شفٹ کے اداروں میں مارننگ شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8بجکر 15منٹ سے دوپہر ایک بجکر 15منٹ تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8بجکر 15منٹ سے دوپہر 12بجکر 15منٹ تک ہو گی۔ اسی طرح ایوننگ شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 1بجکر 15منٹ سے شام 6بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2بجکر 30منٹ سے شام 6بجے تک جاری رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈگری کالجز کے اوقاتِ کار صبح 8بجکر 30منٹ سے دوپہر 2بجے یا شام 4بجے تک ادارے کی ضرورت کے مطابق ہوں گے۔ وفاقی نظامتِ تعلیم نے تمام ایریا ایجوکیشن افسران اور ڈائریکٹر کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے اوقاتِ کار کی بروقت تشہیر اور ان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...