ہیپاٹائٹس سی سے پاک اسلام آباد،جنوری سے سکریننگ مہم
12سال اور زائد عمر کے 17لاکھ شہریوں کی گھر گھر جا کر مفت جانچ کی جائیگی
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت کو ملک کا پہلا ’ہیپاٹائٹس سی سے پاک‘ ماڈل شہر بنانے کیلئے جنوری سے سکریننگ مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے 17لاکھ سے زائد شہریوں کی گھر گھر جا کر مفت جانچ کی جائے گی۔ اس مہم میں میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کے 9ہزار طلبہ بطور رضاکار حصہ لیں گے۔ وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے انسداد ہیپاٹائٹس سی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے اسلام آباد کی مختلف جامعات، میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے پرنسپلز کو مجوزہ مہم کے اغراض و مقاصد، دائرہ کار اور عملی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے پروگرام کیلئے تمام ضروری فنڈز اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ قومی پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس سی کے تحت شروع کی جانے والی اس مہم میں اسلام آباد کے شہری سیکٹرز میں مقیم 46فیصد اور دیہی علاقوں کی 54فیصد آبادی کا احاطہ کیا جائے گا۔
ہیپاٹائٹس
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments