راولپنڈی سمیت پنجاب میں 121بلڈنگ انسپکٹرز کی منظوری
آفتاب حسین، افشال کیانی راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں بلڈنگ انسپکٹر تعینات
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی میونسپل کارپوریشن سمیت صوبہ بھر کے مختلف بلدیاتی اداروں میں 121نئے بلڈنگ انسپکٹروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اس ضمن میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آفتاب حسین اور افشال امتیاز کیانی کو راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں گریڈ 14کی خالی اسامیوں پر بلڈنگ انسپکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ نوٹیفکیشن میں پنجاب بھر میں نوتعینات شدہ انسپکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments