علاج میں تاخیر بینائی سے محرومی کا سبب بن سکتی، ڈاکٹر عبدالحنان
اچانک، بغیر درد کے بینائی متاثر ہونا ریٹینا کی رگ بند ہونے کی علامت،گفتگو
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ریٹینا کلینک کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالحَنان نے کہا ہے کہ اچانک اور بغیر درد کے بینائی متاثر ہونا آنکھ کے پردے (ریٹینا) کی رگ بند ہونے کی علامت ہو سکتا ہے جس کیلئے فوری طبی معائنہ ضروری ہے۔ ان کے مطابق ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر اس بیماری کے بڑے عوامل ہیں جبکہ بڑھتی عمر، سگریٹ نوشی اور کالا موتیا بھی خطرہ بڑھاتے ہیں۔ الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی میں پاکستان کا سب سے بڑا ریٹینا شعبہ قائم ہے، علاج میں اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن اور لیزر تھراپی شامل ہیں جو مفت فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاج میں تاخیر مستقل بینائی سے محرومی کا سبب بن سکتی ہے۔ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنی بیماریوں پر قابو رکھنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments