وزیر داخلہ سے سہالہ پھاٹک پر فلائی اوور بنانیکی اپیل
سہالہ ریلوے پھاٹک 24گھنٹے میں 30بار بند رہتا، مریضوں کو مشکلات کا سامنا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) خطہ پوٹھوہار کے ہزاروں افراد نے سہالہ ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور جلد از جلد بنانے کی اپیل کی ہے۔ سیاسی و سماجی شخصیت چودھری جاویدنائیک آف سہالہ اور دیگر نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ سہالہ ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور بناکر سہالہ کے اردگرد کے رہائشیوں اور آزادکشمیر جانے والے لاکھوں افراد کو پریشانی سے بچایا جائے۔ سہالہ ریلوے پھاٹک 24گھنٹے میں تقریباً 30بار بند ہوتا ہے جبکہ کئی بار تو اس پھاٹک کی بندش ایک گھنٹے سے بھی زیادہ طویل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت سے مریضوں کے اموات ہو چکی ہیں، سہالہ پھاٹک کی یہ واحد سٹرک ہے جس کو سہالہ اور کہوٹہ کے رہائشی کراس کر کے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں تک پہنچتے ہیں جبکہ سکول کالج اور یونیورسٹی آنے جانے والے لاکھوں طلبا و طالبات کو بھی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments