غازی میں بجلی، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام پریشان
تاجروں کی مشکلات میں اضافہ، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
تربیلا غازی (نمائندہ دنیا) تحصیل غازی میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ نے عوامی زندگی مشکل بنا دی۔ کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی انسدادِ تجاوزات آپریشن کے باعث متاثر ہیں جبکہ بجلی کی مسلسل بندش نے تاجروں اور دکانداروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شہری حلقوں کے مطابق دن بھر بجلی کی عدم فراہمی کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی باقاعدگی سے شام 5سے 6بجے، رات 10سے 11بجے اور رات 2سے 3بجے تک بجلی بند رکھی جاتی ہے جبکہ تحصیل غازی کے نواحی دیہات میں رات بھر گیس کی فراہمی بھی معطل رہتی ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث سرکاری ٹیوب ویل بھی غیر فعال رہتے ہیں، جس سے شہریوں کو پینے اور روزمرہ استعمال کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ واپڈا، سوئی گیس حکام اور منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل غازی میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments