آزاد کشمیر بھر میں کسانوں کی رجسٹریشن مہم جاری

آزاد کشمیر بھر میں کسانوں کی رجسٹریشن مہم جاری

رجسٹرڈ زمیندار ہی محکمہ زراعت کی ترقیاتی سکیموں سے استفادہ کر سکیں گے، حکام

اسلام آباد (اے پی پی) آزاد کشمیر بھر میں کسانوں کی رجسٹریشن مہم جاری ہے، مستقبل میں محکمہ زراعت کی ترقیاتی سکیموں سے صرف وہی زمیندار فائدہ اٹھا سکیں گے جو محکمہ زراعت کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے۔ سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک و آبپاشی احسان الحق اور ڈائریکٹر جنرل زراعت ڈاکٹر اعجاز نے بتایا اس مہم کا بنیادی مقصد زمینداروں کے ملکیتی و قابلِ کاشت رقبہ جات، فصلوں، باغات اور دیگر زرعی سرگرمیوں کا مستند ریکارڈ مرتب کرنا ہے تاکہ مستقبل میں زراعت کی ترقی کیلئے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے ۔انہوں نے تمام زمینداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...