لوک میلہ میں آنیوالوں کیلئے شٹل سروس شروع کرنیکا اعلان
شہری اپنی گاڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں پارک کرینگے، 50تا 300روپے فیس مقررپریڈ گرا ؤنڈ سے میلے کے مقام تک شٹل سروس کا یکطرفہ کرایہ 50روپے لیا جائیگا
اسلام آباد (ماہتاب بشیر) لو ک ورثہ کمپلیکس شکر پڑیاں میں لوک ورثہ کی جانب سے جمعہ سے شروع ہونے والے لوک میلہ 2026میں شرکت کرنے والے شہریوں کی سہولت کیلئے پارکنگ اور شٹل سروس کے انتظامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہری اپنی گاڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے ، جہاں سے لوک ورثہ تک شٹل سروس بھی فراہم کی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ فیس مقرر کردی گئی ہے جس کے مطابق کار پارک کرنے کے 100روپے، موٹرسائیکل کے 50روپے، ہائی ایس وین کے 200روپے جبکہ بس کے 300روپے وصول کیے جائیں گے ۔پریڈ گرا ئونڈ سے میلے کے مقام تک شٹل سروس کا یک طرفہ کرایہ 50روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے تاہم طلبہ کو شٹل سروس مفت فراہم کی جائے گی۔ میلے کے اوقات روزانہ صبح 10بجے سے رات 10بجے تک ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments