امتحانی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن ترجیح، چیئرمین راولپنڈی بورڈ

امتحانی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن ترجیح، چیئرمین راولپنڈی بورڈ

جدت لانے کا مقصد امتحانی عمل کو مزید شفاف، قابلِ اعتماد بنانا، پروفیسر اقبال محمود

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی میں امتحانی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کے ذریعے روایتی طریقہ کار کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اولین ترجیح ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، امتحانی طریقہ کار میں بہتری اور ادارہ جاتی استعدادِ کار میں اضافے کے ذریعے ایک مؤثر، منظم اور جدید امتحانی نظام کی تشکیل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، امتحانی نظام میں جدت لانے کا بنیادی مقصد طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ امتحانی عمل کو مزید شفاف، قابلِ اعتماد اور معیاری بنانا ہے۔ جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال تعلیمی نظام میں بہتری اور امتحانات کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا امتحانات کے انعقاد میں میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...