راولپنڈی کی بیوٹیفکیشن ،شاہراہوں کی روشنیوں سے سجاوٹ جاری
فیض آباد، چاندنی چوک پر خوبصورت برقی قمقمے اور خصوصی لائٹس نصب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کے مختلف چوک چوراہوں، اہم شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر خصوصی روشنیوں سے سجاوٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں شہر کی اہم شاہراہ مری روڈ کے مختلف مقامات، فیض آباد، چاندنی چوک پر خوبصورت برقی قمقموں اور خصوصی لائٹنگ کے ذریعے تزئین و آرائش کی گئی ہے، جس کے باعث رات کے اوقات میں شہر کے مختلف حصے خوبصورت اور دلکش مناظر پیش کر رہے ہیں۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments