مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ،صدر اسلامی یونیورسٹی

مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ،صدر اسلامی یونیورسٹی

جامعہ سعود یہ کیساتھ تعاون کو بڑھانے کیلئے پر عزم ، ڈاکٹر احمد سعد الاحمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قائم مقام ریکٹر و صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کیلئے جامعہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار امن صرف مضبوط دفاع پر نہیں بلکہ تعلیم، باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ اقدار پر بھی قائم ہوتا ہے اور جامعہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مکہ معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی اسلام آباد میں میزبانی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دانشمندانہ قیادت کا عکاس ہے اور یہ امر باعثِ فخر ہے کہ اسلام آباد معاہدے کی سٹرٹیجک ، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا یونیورسٹی سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے سکالرز کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بن سکتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...