سانحہ کوئٹہ : اندرون سندھ دھرنوں , مظاہروں سے پبلک و مال بردار ٹریفک بند
حیدرآباد،سکھر،خیرپور،میرپورخاص،نواب شاہ،لاڑکانہ،کوٹری،سانگھڑ،دادوسمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے, روہڑی اسٹیشن کا گھیرائو ،ببر لوبا ئی پاس سمیت کئی مقامات پر ٹا ئر نذر آتش، شاہراہوں کی بندش سے شہریوں کو پریشانی
حیدرآباد،اندرون سندھ(بیورو رپورٹ،نامہ نگاران) حیدرآباد میں کوئٹہ میں شہید ہونےو الے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے انجمن علمدار کا سپرہائی پر احتجاجی دھرنا24 گھنٹوں سے زائد گذر جانے کے با وجود جاری ہے جبکہ کوئٹہ میں علمدار چوک پر موجود دھرنے کے خاتمے تک دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ سپرہائی وے پرانجمن علمدار ،جعفریہ اسٹو ڈنس الائنس ،ہزارہ الائنس کا احتجاجی دھرنا جاری ہے اور نیشنل ہائی وے دھرنا کی وجہ سے اندورن ملک چلنے والی پبلک و مال بردار ٹریفک مکمل طور پر بندرہی اور دو روز سے نیشنل ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی کئی کلو میٹر طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جس میں موجود ڈرائیور اور کنڈیکٹر سخت پریشانی کا شکار ہیں۔سکھر کے قریب ببرلوءبا ئی پاس پر مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ ایکشن کمیٹی ، شیعہ علماءکونسل و دیگر شیعہ تنظیموں کے سینکڑوں کا رکنوں جن میں بچے و خوا تین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی نے سکھر کے قریب ببر لوءکے مقام پر با ئی پاس پر ٹا ئر نذر آتش کر کے روڈ بلاک کر دیا۔ مشتعل مظاہرین نے روہڑی ریلوے سٹی اسٹیشن کا گھیرائو کر لیا جہاں پر مظاہرین نے ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر دھرنا دے دیا جس کے باعث روہڑی جنکشن کے مقام پر بین الصوبائی ریلوے سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی۔ خیرپور ،کوٹ ڈیجی ،پیر گوٹھ ،رانی پور اور دیگر علاقوں میں کوئٹہ سانحہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئی۔ضلع میرپورخاص کے مختلف علاقوں میرواہ ، میر لانڈی ،دس میل موری اسٹاپ اور میرپورخاص شہر میںشیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دئیے گئے۔ نواب شاہ، دولت پور، قاضی احمد ، جام صاحب، سکرنڈ شکارپور لاڑکانہ ، کوٹری جامشورو سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ شیعہ علماءکونسل کی جانب سے جامشورو اور کوٹری کے الگ الگ مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے ریلوے ٹریک بھی بند کر دیا گیا۔کنڈیارو ،ٹنڈوجام دادو ،رونی پور ،پڈعیدن ،خیرپور ناتھن شاھ ، میھڑ ، جوھی ، سیتا اور بھان میں احتجاجی مظاھرے اور دھرنے دیے گئے۔ دوڑ میں شیعہ علماءکونسل دوڑ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،میرپور ماتھیلو میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہر میں احتجاجی ریلی ،شٹر ڈاؤن،قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا،نصیرآبادکوئٹہ میں مرکزی انجمن سپاہ اہلبیت اور دعاءزھرہ ماتمی سنگت کی جانب سے ابو تراب چوک پر شامیانے لگا کردھرنا دیا گیا،پنگریو کے نواحی شہروں نندو، ٹنڈو باگو، پہاڑ مری کڈھن میں مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ماتمی جلوس نکالے گئے ،نوشہروفیروز بائی پاس سمیت مورو، کنڈیارو اور بھریا میں کوئٹہ سانحے کے خلاف قومی شاہراھوں پر دھرنےرات بھر سے جاری ہیں، میرپور ماتھیلو میں شعیہ علماءکونسل کی جانب سے شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ٹنڈومحمدخان،ڈگری،سنجھورو ،تھر پارکر ، ڈہرکی،جھول،دڑو،بھٹ شاہ ، شہداد پور ، ٹنڈو جام ، ٹنڈو غلام علی،جھڈو اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔