شانتی نگر گلشن اقبال میں آج ’’دنیا بیٹھک‘‘ ہوگی
دنیا اخبار کے تحت دنیا بیٹھک کی ٹیم علاقہ مکینوں کی دعوت پر آج منگل کو شانتی نگر، ڈالمیا گلشن اقبال نزد پاکستان ہوٹل میں ’’دنیا بیٹھک‘‘ لگائے گی۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)علاقے کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے دن2بجے میزبان مصطفی حبیب صدیقی کی قیادت میں دنیا بیٹھک ہوگی۔ علاقہ مکین اپنے مسائل بیان کرنے کیلئے شریک ہوسکتے ہیں۔دنیابیٹھک میں چیئرمین یوسی اکبر موریجو سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوں گے ۔اپنے علاقے میں دنیا بیٹھک کرانے ،اپنے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور دنیا فورم کے لئے اپنی تجاویز کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔ mustafa.habib@dunya.com.pkیا فون کریں۔03444473215۔