مین ہول میں بچہ گرگیا،بچانے والا لڑکا لاپتا، تلاش جاری
نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیو کراچی صبا سنیما کے قریب مین ہول کے اندر ایک بچہ گرگیا، جس پر علاقے میں شور مچ گیا۔ اس دوران ایک اور لڑکا آیا اور اس نے لڑکے کو بچانے کے لیے گٹر میں چھلانگ لگادی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کے مطابق پہلے جو لڑکا گرا تھا اسے بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا تاہم جو دوسرا لڑکا اسے بچانے کے لیے کودا وہ لاپتا ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گٹر کی گہرائی 22 فٹ ہے اور اس کے اندر مختلف پوائنٹس بھی جا رہے ہیں، شبہ ہے کہ دوسرا لڑکا ان پوائنٹس سے کہیں آگے نکل گیا ہے، امدادی ٹیمیں لڑکے کو تلاش کر رہی ہیں۔