ہزارہ کلچر ڈے 8 جنور ی کو منایا جائے گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہزارہ قبائل مشاورتی کونسل کے تحت ہزارہ کلچر ڈے 8 جنوری کو منایا جائیگا۔
ہزارہ قبائل مشاورتی کونسل کے رکن راشد محمود اعوان کے مطابق ہزارہ کلچر ڈے کا مرکزی پروگرام ساحل پر رکھا گیا ہے، جس میں ہزارہ کی لوک موسیقی، روایتی کھیل،کھابے پیش کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگراموں سے کراچی میں بسنے والی تمام اکائیوں میں محبت اور یگانگت کی فضا قائم ہو گی۔