ٹھل:ملزم کی 10سالہ بچی سے زیادتی

ٹھل:ملزم کی 10سالہ بچی سے زیادتی

ٹھل (نمائندہ دنیا)مبارپور تھانے کی حدود میں ملزم کی 10سالہ بچی سے زیادتی،واقعہ گائوں نصیر بروہی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزم ممتاز بروہی نے گھرمیں اپنی کزن کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زیادتی کا شکار 10سالہ بچی کو سول اسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او انیس شیخ کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کی ہے جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے دومشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ، واقعے کا مقدمہ تھانہ مبارک پور میں والد پیر بخش کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ہے اور پولیس ملزم ممتاز علی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں