اسٹیل ٹاؤن میں گیس بندش کے خلاف قومی شاہراہ پردھرنا

اسٹیل ٹاؤن میں گیس بندش کے خلاف قومی شاہراہ پردھرنا

کراچی (رپورٹ :آغا طارق )اسٹیل مل کے رہائشی کالونی اسٹیل ٹائون میں 26 دن سے زائد گیس کی بندش کے خلاف مکینوں نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر اسٹیل ٹاؤن سے لے کر نیشنل ہائی وے تک احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا ۔۔

دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں گیس کی بندش کے خلاف وہاں کے مکینوں کی بڑی تعداد نے اسٹیل ٹاؤن سے لے کر نیشنل ہائی وے احتجاج ریلی نکال کر دھرنا دیا ۔دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں بھی شرکت کی ۔احتجاج اور دھرنے کے باعث کراچی ٹھٹھہ شہر پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی اور اندرون ملک جانے والی ہیوی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ہم گیس کے بل جمع کروا رہے ہیں لیکن گیس بند کردی ہے ۔ اسٹیل ملز انتظامیہ کے کرپٹ افسران نے سرکولر جاری کرکے دو ماہ کے اندر گیس لیکیج بند کرنے کا وعدہ کیا۔لیکن تین ماہ گیس کے بل باقاعدگی سے جمع کروائے لیکن غیر قانونی تعینات عارف شیخ نے بل سوئی گیس کمپنی کو جمع نہیں کروایا، انہوں نے بتایا کہ اسٹیل ملز کے کرپٹ افسران ارد گرد کمپنیوں فیکٹریوں کو گیس چوری کرکے بیچ رہے ہیں، افسران بل جمع نہ کروا کر سود کھا ر ہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں