انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد کے تحت جشن میلادالنبی ؐکی تقریب
حیدر آباد(نمائندہ دنیا)انجمن اخبار فروشاں حیدرآباد کے زیرِ اہتمام افضال شاہ میڈیا سینٹر اخبار مارکیٹ میں جشن میلادالنبی ؐ کے سلسلے میں اس سال بھی پروگرام منعقد کیا گیا۔۔
جس میں تلاوت کلام پاک،ہدیہ نعت،درود و سلام اور دُعا کے بعد لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔پروگرام میں انجمن کے صدر سیّد عامر افضال شاہ ،عبدالحکیم منان ،سیّد عبدالرؤف ،عبدالحفیظ غوری ،صغیر احمد ،اسلم قریشی ،اعجاز صدیقی ،عمران قریشی ،طارق خان،عدنان لیاقت ،افضال احمد ،شہزاد راجو ،نیوز پیپر ایجنٹ رفیق کریمی ،رئیس کریمی ،آفاق قریشی ،اکرام قریشی ،رضوان کریمی ،طاہر شاہ ،شعیب مشتاق ،شارق مشتاق ،شکیل ویانی ،فرحان قریشی سمیت اخبار فروشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔