کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ترقیاتی اقدامات کا آغاز کردیا

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ترقیاتی اقدامات کا آغاز کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے اپنے علاقے میں ترقیاتی اقدامات کا آغاز کیا ہے ، جو مقامی سہولیات کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہیں ۔

 اس ترقیاتی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اتحاد کمرشل ایریا کی بھی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے ۔ بین الاقوامی طرز پر تعمیر کئے گئے اس کمرشل علاقے میں زیر زمین فائر ہائیڈرنٹس، پیدل چلنے والوں کے لئے مخصوص پیور لگی فٹ پاتھ، مختلف اقسام کے پودے اور شمسی توانائی سے چلنے والی اسٹریٹ لائٹس سمیت مصنوعی آکسیجن بنانے والی لکویڈ ٹری بھی موجود ہے ۔صدراسٹیشن کمانڈر کراچی بریگیڈیئرشاہد ضیا نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعدعلاقہ مزید خوبصورت اور سہولیات سے بھرپور ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں