کورنگی پولیس نے چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے چار ماہ کی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ، ایس ایس پی کورنگی توحید الرحمان میمن کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے چار ماہ کے دوران 2373 ملزمان کو گرفتار کیا۔
جرائم پیشہ افراد کے ساتھ 60 سے زائد پولیس مقابلے ہوئے 09 ملزمان ہلاک جبکہ 64 زخمی ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے اسلحہ 326 پستول، 234 چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں، 250 چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کیئے ، منشیات فروشوں سے بھاری مقدار 86 کلو سے زائد چرس، ایک کلو ہیروئین، آدھا کلو آئس برآمد کی،گٹکا ماوا فروشوں سے بھاری مقدار 23 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا،کورنگی پولیس نے 261 مفرور اور قتل و اقدام قتل میں مطلوب و اشتہاری 21 ملزمان کو گرفتار کیا،کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 87 گینگ بسٹ کیے۔