ایل پی جی سلنڈرز کی غیرقانونی فروخت ،172 دکانیں سربمہر

ایل پی جی سلنڈرز کی غیرقانونی فروخت ،172 دکانیں سربمہر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی سلنڈرز کی غیرقانونی فروخت کے خلاف مہم کے دوران 172 دکانوں کو سربمہر کردیا گیا۔

کراچی انتظامیہ کی ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی فروخت کے خلاف مہم جاری ہے ، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کی۔رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 352 دکانوں کا معائنہ کیا جن میں سے 172 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 116 کو وارننگ دی گئی۔ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی کی رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 97 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 15 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ضلع جنوبی میں ایک دکان سیل کی گئی، ملیر میں 12، کیماڑی میں 35، کورنگی میں 14، غربی میں 8 اور ضلع وسطی میں 5 دکانیں سیل کی گئیں۔کمشنر نے کہا ہے کی ایل پی جی کے حادثات کے سدباب کے لیے ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لیے کی جانے و الی کوششوں کو موثر بنانے کی ضرورت ہے ، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کے لیے مہم جاری رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں