وقار مہدی سے سینئر مزدور رہنماؤں کی ملاقات
کراچی(پ ر )سینئر مزدور رہنما منظور احمد رضی، منظور احمد ملاح، محمد نسیم رائو و دیگر نے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی اور ریلوے کے حالات سے آگاہی دی۔
خصوصاً ڈی،ایس ریلوے کراچی کے متعلق غیر انسانی غیر آئینی اور مزدور دشمن اقدامات سے مکمل آگاہ کیا، سید وقارمہدی نے فوری طور جنرل منیجرریلوے عامر بلوچ سے فون پر بات کی اور محنت کشوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں روکنے کو کہا۔ وقار مہدی نے کہا کہ یہ لوگ ہماری پارٹی کے سینئر ترین لوگ ہیں، جن پر غیر قانونی پابندی آمریت کی عکاسی کرتی ہے ۔