ایونٹ کیلئے فٹبال ٹیم کو ایک لاکھ روپے کاامدادی چیک
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ چیئرمین سید قاسم نوید قمر نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے مالی مشکلات کا شکار فٹبال ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا۔
گاؤں راجو نظامانی سے تعلق رکھنے والی فٹبال ٹیم کو لاہور کے ایک ایونٹ میں شرکت کے لئے مالی مشکلات کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین نے فٹبال ٹیم کے کوچ اور دیگر کھلاڑیوں کو ایک لاکھ کا چیک دے دیا ۔