کچرے کے نظام کیلئے ایکشن پلان کی تیار ی ،جاپانی وفدکی آمد

 کچرے کے نظام کیلئے ایکشن پلان کی تیار ی ،جاپانی وفدکی آمد

سکھر(رپورٹ :شنکرلعل وادھوانی)جاپانی وفد سکھر میں کچرے کے مربوط اور پائیدار انتظام کا ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے سکھر پہنچ گیا۔

اس سلسلے میں انسٹیٹیوٹ فار گلوبل انوائرمنٹل اسٹریٹیجیز (IGES)جاپان، سرکلر پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ (CPI) اور KSBL کے وفد نے سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ایڈیشنل کمشنر ون محمد عامر انصاری سے ملاقات کی۔جاپانی وفد کی قیادت میہو ہیاشی کر رہی تھیں۔وفد میں سرکلر پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ کے ولی حسن اور دیگر بھی شامل تھے ۔ وفد کو سکھر میں کچرا اٹھانے کے نظام اور لینڈ فل سائٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وفد کو بتایا کہ سندھ حکومت نے ایک سال قبل سکھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام شروع کیا ہے ، 10 سالہ کنٹریکٹ ایک چینی کمپنی کو دیا گیا ہے ،جس کی لاگت 6.2 ارب روپے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روہڑی میں لینڈ فل سائٹ کے لیے 100 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے اور سکھر شہر سے بلا معاوضہ گھر گھر سے کوڑا اٹھایا جا رہا ہے ۔ ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ 6 سال قبل اروڑ لینڈ فل سائٹ کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کے لیے 100 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ۔ ارسلان اسلام شیخ نے جاپانی وفد کو مزید بتایا کہ کوڑے سے بائیو گیس، سستی بجلی اور صنعتوں کے لیے خام مال حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں