زہر خورانی سے متاثر ہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی

 زہر خورانی سے متاثر ہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی الفلاح مسجد کے قریب گھر سے زہر خورانی سے متاثر ہ خاتون 17سالہ فاطمہ دختر عمر حیات دوران علاج دم توڑ گئی۔

صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال پارکنگ ایریا رنگون والا بلڈنگ ویٹنگ ایریا سے خاتون کی لاش ملی ، لاش کی شناخت نہ ہوسکی ۔ گلشن اقبال 13 ڈی نزد کباب جی ریسٹورنٹ 52 سالہ شخص کی لاش ملی ، لاش کو سر دخانے منتقل کر دیا گیا ۔رسالہ تھانے کی حدود سول اسپتال برنس وارڈ کے عقب ملک بیکری والی گلی سے 50سالہ شخص کی لاش ملی، لاش کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار ریکسر لائن ڈبل PMT والی گلی کالا اسکول کے قریب کچرا کنڈی کے قریب سے 40سالہ شخص کی لاش ملی،متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں