لانڈھی میں ٹرین کی زد میں آکر 35سالہ شخص جاں بحق

لانڈھی میں ٹرین کی زد میں آکر 35سالہ شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی لیبر اسکوائر ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 35سالہ نیئر ولد غلام محمد جاں بحق ہوگیا ۔۔

متوفی کی لاش کو جناح اسپتال سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔حب چوکی پل کے قریب ندی میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی شناخت 42سالہ طاہر ولد عمر فاروق کے نام سے ہوئی متوفی کی لا ش کو اسپتال سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثائکے سپر د کر دی گئی ۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر نمبر 5بلال کوچ نے تیز رفتاری کے دوران موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے باعث نوجوان زخمی ہوگیا ، علاقہ مکینوں نے بلال کوچ کو روک لیا ،ڈرائیور کر زدو کوب کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی 04 نمبر کَلو چوک رفیق سویٹس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35سالہ یاسر ولد محمد رفیق زخمی ہوگیا ،کورنگی میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں واردات بیکری کی دکان میں ہوئی ،موٹرسائیکل سوار ایک ملزم بیکری میں داخل ہوا ،ملزم نے دکان میں اسلحہ کے زور پر واردات کی ،مسلح ملزم نقدی رقم لوٹ کر فرار ہوا ،ملزم نے فرار ہوتے ہوئے بیکری ملازم پر2 فائر کئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی ، زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں