چینی انجینئرز کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

چینی انجینئرز کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف نے چینی باشندوں اور انجینئرز کی سکیورٹی کو ہر ممکن فول پروف بنانے کیلئے ۔۔

سینئر افسران کو اہم ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سندھ بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں ماتحت افسران سے خصوصی خطاب کیا ، اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی آئی جی ٹریفک ، تینوں زونل ڈی آئی جیز ، ڈی ائی جی انویسٹی گیشن ، ضلعی ایس ایس پیز ، ایس پیز انویسٹی گیشن ، ایس ایس پیز اے وی ایل سی ، ایس آئی یو ، اے وی سی سی ، ایس ایچ اوز ، ایس آئی اوز اور ٹریفک کے سیکشن آفیسرز (ایس اوز) نے شرکت کی۔اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں جرائم اور دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت عملی کو مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کراچی پولیس چیف نے چائنیز کی سکیورٹی کو ہر ممکن طور پر فول پروف بنانے کی تاکید کرتے ہوئے سینئر افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ سکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیں گے اور وہاں پر موجود افسران و اہلکاروں کو مکمل آگاہی بھی فراہم کرینگے ۔ پولیس چیف نے شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے کومبنگ آپریشن اور پیٹرولنگ میں اضافے سمیت دیگر آپریشنل کاروائیوں کے ساتھ ساتھ شہر کے اندرونی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی میں اضافہ اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو متحرک کرنے کے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں