ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کی کارکردگی لائق ستائش ،فریال تالپور
سکھر(نمائندہ دنیا)چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور انہیں ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کی کارکردگی پیش کی ۔
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور کے مابین ملاقات کے دوران سکھر کی مختلف اسکیموں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں فریال تالپور نے ڈسٹرکٹ کونسل کی حالیہ کارگردگی کو سراہا اور کمیل حیدر شاہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش راجہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سیل سرٹیفکیٹس کے حصول کو آسان و شفاف بنانے کیلئے ملک میں سب سے پہلے آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے ۔اس کے علاوہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے شہر بھر میں پارکس و واکنگ ٹریکس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کے موقع پر صدر محمد خالد کاکیزئی اور دیگر سینئر اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔