محراب پور :کچے سے مغوی اہلکار بازیاب ،گھرپہنچ گیا

محراب پور :کچے سے مغوی  اہلکار بازیاب ،گھرپہنچ گیا

محراب پور(روزنامہ دنیا) شکار پور میں کچے کے علاقے سے بازیاب مغوی پولیس کانسٹیبل اسماعیل شر گھر پہنچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق اکری کا رہائشی اور شکار پور ضلع میں تعینات پولیس کانسٹیبل اسماعیل شر 28 روز ڈاکوؤں کی قید میں رہنے کے بعد بازیاب کرا لیا گیا تھا ، تاہم بازیاب مغوی پولیس کانسٹیبل کو 9 روز زیر تفتیش رکھا گیا جس کے بعد منگل کو وہ گھر پہنچ گیا ، اکری پہنچنے پر اہلخانہ نے اہلکار کا استقبال کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں