محرا ب پور میں زہریلا کھانا کھانے سے 8محنت کش بے ہوش

محرا ب پور میں زہریلا کھانا کھانے سے 8محنت کش بے ہوش

محراب پور،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) مورو شہر میں باندھی روڈ سے جمالی ہاؤس روڈ تک سڑک کی تعمیرپر مامور 8 مزدورصفیر منگریو، خان محمد منگریو، لطیف منگریو، زمان منگریو، ہاشم منگریو، تنویر منگریو، محسن علی منگریو، شاہد پنہورمبینہ طورپر زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ہوگئے جنہیں مورو اسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

ڈاکٹر غلام مصطفی میمن نے بتایا کہ مضر صحت کھانا کھانے والے مزدوروں کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے ،دو مزدور خان محمد منگریو اور محسن منگریو کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ منتقل کر دیاگیا ہے ۔ اس موقع پر مزدوروں کے انچارج زاہد ڈاہری نے بتایا کہ باورچی کی دکان سے کھانا بنانے کا سامان، آٹا آیا تھا، ٹھیکے دار نصراللہ پنہور کے مطابق ہم اپنا کھانا خود بناتے ہیں ۔ پولیس کے مطابق وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے میرپور برڑو تھانہ کی حدود گاؤں نور محمد کھوسو میں کھوسہ اور بنگلانی برادری کے دو گروپوں میں سیاہ کاری کے تنازعہ پر تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ اختیار کھوسو قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔ پڈعیدن سے نمائندے کے مطابق مورو نہال خان مری پرائمری اسکول کی خستہ حال عمارت کی چھت کا پلستر جھڑ گیا، طلباء اور اساتذہ محفوظ رہے مگرہ وہ خوفزہ ہوگئے اور تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں