ڈکیت دن دیہاڑے شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار، وڈیو وائرل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈکیت دن دیہاڑے شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ، جس کی وڈیو وائرل ہو گئی۔ بفرزون کے علاقے سیکٹر 15 اے 2 میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیت ایک شہری سے 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا ہے کہ اچانک 2 نامعلوم مسلح ملزمان اسے موٹرسائیکل سے اترنے کا اشارہ کرتے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان اور موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔