اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4ملزمان گرفتار

اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ سکھن پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی واردتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آفریدی اسٹاپ کے قریب سے 2 مسلح ملزمان کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ ولد سلطان اور شبیر ولد حسین شاہ کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز، 1 عدد موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔علاوہ ازیں گڈاپ سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی واردتوں میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت علی شاہ اور جلال کے نام سے ہوئی ۔ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ راونڈز اور ایک چوری شدہ گاڑی برآمد ہوئی ۔ گڈاپ سٹی پولیس کی جانب سے ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں