واٹر ٹینکرز اور ڈمپرنے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کو کچل دیا

واٹر ٹینکرز اور ڈمپرنے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کو کچل دیا

کراچی (آئی این پی)واٹر ٹینکرز اور ڈمپر کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔کورنگی نمبر 6 میں واٹرٹینکر کی ٹکر سے 6 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی

 اور کورنگی سنگر چورنگی پربھی واٹرٹینکر نے ایک شخص کی جان لے لی۔ نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوا جبکہ پورٹ قاسم پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جان سے گیا۔کورنگی میںپولیس نے واٹر ٹینکرز کو قبضے میں لے لیا، تاہم ڈرائیور فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں