دراز کی گیارہ گیارہ شاپنگ فیسٹول دھوم مچانے کے لئے تیار
کراچی (سٹی ڈیسک)دراز کی سال کی سب سے بڑی سیل گیارہ گیارہ شاپنگ فیسٹول دھوم مچانے کے لئے تیار ہے۔۔
جو 11نومبر سے 21نومبر تک جاری رہے گی۔ گیارہ گیارہ سیل غیر معمولی ڈسکاؤنٹس اور خصوصی پروموشنز کے لئے شہرت رکھتی ہے ۔ رواں سال ہونے والی گیارہ گیارہ سیل 50کروڑ روپے مالیت کی مصنوعات اور واؤچرز کی وسیع ورائٹی پر سال کی سب سے کم قیمتوں کا وعدہ کرتی ہے ۔ یہ سیل ہر اس فرد کیلئے جو بڑی بچت کے خواہشمند ہیں اور 10ملین سے زائد مصنوعات میں سے خریداری کرنا چاہتے ہیں۔رواں سال دراز الیکٹرانکس، فیشن، ہیلتھ، بیوٹی اور ایف ایم سی جی جیسی مشہور لاکھوں مصنوعات پر 80 فیصد سے تک رعایت پیش کررہا ہے ۔ معروف برانڈز بشمول پی اینڈ جی، ریکٹ، نیسلے ، ہائیر، ڈاؤلنس، ٹیکنو، شاؤمی ، جے سی بیک مین اور بہت سارے برانڈز اپنی مصنوعات پر رعایت دیں گے ۔ صارفین روزمرہ کی ضرورت کی اشیا سے لے کر الیکٹرانکس مصنوعات ناقابل یقین قیمت پر حاصل کرپائیں گے ۔