حیسکو چیف کی بجلی چوروں کے حملے میں زخمی ملازم کی عیادت
حیدر آباد (پ ر )چیف ایگزیکٹو افیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو سیہون شریف میں بجلی چوروں کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے۔۔
ملازم محمد سومار کی عیادت کی ۔ واپڈا اسپتال حیدراباد میں زخمی ملازم محمد سومار کی عیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری حیسکو انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے اور آ پ ہمارے فرنٹ مین ورکر ہیں۔ حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو چیف نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ واپڈا اسپتال ڈاکٹر محمد رمضان کو ہدایات دیں کہ محمد سومار کو بہترین علاج کی سہولت فراہم اور تمام ضروری ٹیسٹ کرتے ہوئے دوائیں دی جائیں۔