حیدرآباد :غیر قانونی بس اڈے شہرسے باہر منتقل کرنے کاحکم

حیدرآباد :غیر قانونی بس اڈے شہرسے باہر منتقل کرنے کاحکم

حیدر آباد (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت حیدرآباد ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس ڈی سی ہاؤس حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹریفک پولیس ،بلدیاتی منتخب نمائندے ،ریونیو افسران اور دیگر تمام متعلقہ ادارے منظم باہمی رابطوں کو بہتر بناتے ہوئے حیدرآباد کے شہر یوں کو درپیش ٹریفک جام کے مسائل سے نکالنے کے لیے حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس افسران کو ہدایت کی کہ حیدرآباد سے تمام غیر قانونی بس ،دیگر گاڑیوں کے اڈوں کوحیدرآباد شہر سے باہر منتقل کیاجائے ،غلط پارکنگ ،ون وے سمیت قانون کی دیگر خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے چالان کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ حیدرآبادمیں مختلف 30مقامات جہاں غلط پارکنگ اور تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت اور عوام کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں مرحلہ وارسخت آپریشن کرتے ہوئے غلط پارکنگ اور تجاوزات کا خاتمہ کیاجائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کراوئی جائے ۔ اس موقع پرٹریفک مینجمنٹ بورڈ کے اعزازی سیکریٹری جاوید اقبال نے بریفنگ میں کہا کہ ٹریفک پولیس کی نفری شہر کا ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے ناکافی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں