ٹنڈوآدم :فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،فیکٹری سربمہر،غیر معیاری اشیا ضبط
ٹنڈوآدم، محراب پور (نمائندگان دنیا) اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم نے ٹنڈو آدم کی سندھ اسمال انڈسٹریز میں قائم فیکٹری پر سندھ فوڈ اتھاڑٹی کے ہمراہ چھاپہ مارکر نجی فوڈ انڈسٹریزسے لکڑی کا برادہ ملی مرچ ،چورن ، اجینا موتو سمیت دیگر غیر معیار ی ،مضرصحت اشیاء ضبط کرلیں۔ اسسٹنٹ کمشنر حنین طارق شاہانی نے کو سربمہر کردیا ۔
اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں چورن ،مرچی و دیگر اشیاء کی پیکنگ کی جاتی تھی اور ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھیجا جاتا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کے دوران چورن میں استعمال ہونے والا اجینو موتوجس پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے وافر مقدار میں برآمد کیا۔ محراب پور میں کمال ڈیرو اور گرد و نواح کے علاقوں میں آراء میشن کی دکانیں سربمہر کردی گئیں۔گزشتہ روز ڈی ایف او عارف علی جاگیرانی، آر ایف او محمد جمن تگڑ، اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار کنڈیارو نے پولیس کے ہمراہ ہائی کورٹ کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے کمال ڈیرو، ماہی جو بھان اور گرد و نواح میں قائم آراء مشینوں کی دکانوں کو سر بمہر کر تے ہوئے مالکان کو متنبہ کیا کہ اگر سربمہر دکانیں دوبارہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے ۔ دوسری طرف متاثرہ آراء مشینوں کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک بلاجواز کی انتقامی کارروائی ہے جس کے لئے وہ عدلیہ سے رجوع کریں گے۔