غریب کی سواری چور ، ڈاکوئوں کا بڑا ہدف
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جرائم کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران بھی 6 ہزار کے قریب وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
غریب کی سواری موٹر سائیکل ڈاکوؤں اور چوروں کا سب سے بڑا ہدف ۔چار ہزار موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں یا چھینی گئیں۔ سی پی ایل سی نے اکتوبر کے مہینے میں ہونے والی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں، سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کراچی کے شہریوں پر اکتوبر بھی بھاری گزرا، اس ماہ کے دوران شہر میں 38 افراد کو قتل ہوئے ، غریب کی سواری موٹر سائیکل چوروں اور ڈاکوؤں کا سب سے بڑا شکار ثابت ہورہی ہے ۔ ماہ اکتوبر کے دوران 3233موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں اور شہریوں سے 674 موٹر سائیکلیں اسلحہ کے زور پر چھین لی گئیں، اسی عرصے کے دوران 28 کاریں چھینی گئیں اور 165 کاریں چوری ہوئیں ۔ماہ اکتوبر کے دوران شہریوں سے 1576 موبائل فون چھینے گئے جب کہ اغواء برائے تاوان کے 2 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق ماہ اکتوبر کے دوران بھتہ خوری کے 12 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ۔ شہر سے چوری اور چھینے جانے والی گاڑیوں میں سے صرف 2 فیصد گاڑیاں ہی پولیس ریکور کراسکی جب کہ چھینے جانے والے موبائل فونز اور دیگر ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بھی پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔