متحدہ لندن کے کارکن کا مقدمہ ماتحت عدالت منتقل کرنے کاحکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس امجدعلی سہتوپرمشتمل ڈویژن بینچ نے ایم کیوایم لندن کے کارکن ثاقب آفریدی کامقدمہ ماتحت عدالت میں منتقل کرتے ہوئے ۔۔
پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے پولیس کوہدایت کی کہ لاپتا ثاقب آفریدی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔جسٹس صلاح الدین پہنورنے ریمارکس دیے کہ ثاقب آفریدی 2015 سے لاپتا ہے ،9 سال ہوگئے ۔کیا کسی کیس میں پولیس کو مطلوب تھا کیاوہ روپوش ہوگیا؟۔ درخواستگزار کے وکیل عبدالطیف پاشاکاکہناتھاکہ ثاقب آفریدی کراچی ہارٹ ڈیزیز اسپتال میں ملازمت کرتا تھا،جب لوگوں کو اٹھانے کی لہر چلی تو وہ بھی اٹھا لیا گیا ۔علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے سی بی سی اور ڈی ایچ اے میں گیس کنکشن دینے کیخلاف درخواست پر درخواستگزار کو جواب جمع کروانے کیلئے 3 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ ہائیکورٹ میں گیس کنکشن دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ میری جانب سے سی بی سی اور ڈی ایچ اے کو درخواست کی کاپی دے دی گئی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے جو دونوں درخواستوں کے جواب یکجا کرکے دے دیے ہیں وہ طریقہ غلط ہے ۔