پاکستان مخالف ٹک ٹاک بنانے پرتین رکنی گروہ گرفتار

پاکستان مخالف ٹک ٹاک بنانے پرتین رکنی گروہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شاہ لطیف ٹاون سے پاکستان مخالف ٹک ٹاک بنانے اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ کوگرفتارکرلیا۔

 گرفتارملزمان نے اعتراف کیا کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے عوامی کالونی میں تعینات پولیس اہلکاراویس سے کلاشنکوف لی تھی۔ سیکٹر 22 سے ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار2 ملزمان قسمت خان اورفضل کا تعلق افغانستان اوراعظم حسین مانسہرہ سے ہے ۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز مروت کے مطابق گرفتارملزمان کے موبائل فون سے پاکستان مخالف ٹک ٹاک ویڈیو بھی برآمد ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں