پانی چوروں کے خلاف کارروائی،چار غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نے رینجرز کے ہمراہ خیرآباد منگھو پیر میں پانی چوری کیلئے بنائے گئے چار غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کردیا ۔
حکام کے مطابق پانی چوروں نے یارو گوٹھ اور عمر گوٹھ کو پانی فراہم کرنے والی 12 انچ لائن میں 3 انچ کے 4 غیر قانونی کنکشن لگائے ہوئے تھے ۔غیر قانونی کنکشن سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہورہی تھی،کنکشن منقطع ہونے کے بعد پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔