رینجرز پراسیکیوٹر نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز پراسیکیوٹر نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی ایک ہی عدالت میں سماعت کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
رینجرز پراسیکیوٹر رانا خالد حسین نے درخواست دائر کی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3 میں ملزمان کے خلاف اسلحہ اور بارودی مواد کا کیس زیرسماعت ہے جبکہ انہی ملزمان کے خلاف قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 10 میں ہورہی ہے ، دونوں مقدمات کی کیس پراپرٹی ایک ہی ہے ۔