ایس بی سی اے کو شکایت پر فیصلہ کرنے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں ہر پر ایس بی سی اے کو شکایت پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گولیمار باب الاسلام مسجد کے سامنے دھاتوں کی ری سائیکلنگ کا کارخانہ چلایا جارہا ہے ، بھٹی سے نکلنے والے دھواں رہائشیوں کے لئے مشکلات کا سبب ہے ، رہائشی علاقے پر کمرشل سرگرمی غیر قانونی ہے ، ہم نے ایس بی سی اے و دیگر کو لیگل نوٹس بھیجے ہوئے ہیں، لیکن تاحال کسی نے بھی کوئی جواب نہیں دیا، عدالت نے کہا کہ لیگل نوٹس درخواست یا شکایت نہیں ہوتا، آپ درخواست دیں ، عدالت نے ایس بی سی اے کو درخواست گزار کی شکایت تین ماہ میں متعلقہ شکایت پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔