مسلح ملزمان شہری سے رقم اورفون چھین کرفرار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ ٹاؤن آفریدی کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان شہری سے 2 لاکھ 26 ہزار اور 13 پرومیکس آئی فون چھین کر فرارہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن آفریدی کالونی جعفری ہاؤس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر فیاض نامی شہری سے 2 لاکھ 26 ہزار اور 13 پرومیکس آئی فون چھین کر فرار ہو گئے ۔متاثرہ شہری فیاض نے مدینہ کالونی میں واردات سے متعلق تحریری درخواست جمع کرادی ، پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔