میرپور ماتھیلو :22دیہات کوبجلی کی غیر قانونی سپلائی پکڑی گئی

میرپور ماتھیلو :22دیہات کوبجلی کی غیر قانونی سپلائی پکڑی گئی

میرپور ماتھیلو(نمائندہ دنیا)میرپور ماتھیلو سٹی ون کے ایکسپریس فیڈر سے قریبی درجنوں دیہات کو غیر قانونی طور پر بجلی فراہم کی جارہی تھی ، جس کے باعث ایکسپریس فیڈر کی لائن سے 22 گاؤں بل کی ادائیگی کیے بغیر بجلی استعمال کررہے تھے ۔۔۔

 صورحال کا میرپور ماتھیلو کے ایکس ای این عبدالفہیم بلکانی نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ دیہات کو جانے والی ایکسپریس فیڈر کی لائن سپلائی منقطع کروادی ۔ایکس ای این کے مطابق سٹی ون سے 100 فیصد ریکوری کی جاتی ہے ، تاہم شہر سے باہر ایکسپریس فیڈر سے کسی فیڈر یا دیہات کو بجلی فراہم کرنے سے متعلق ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری بروقت بل کی ادائیگی کرتے ہیں جبکہ بجلی کی غیر قانونی سپلائی کے باعث شہری لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے تھے ، تاہم مذکورہ دیہات کی بجلی منقطع کرنے سے سٹی ون فیڈر پر لوڈ شیڈنگ صفر ہوجائے گی۔ دوسری جانب شہریوں ، تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے ایکس ای این کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی کی غیر قانونی سپلائی کے باعث طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا جس کے باعث کاروبار شدید متاثر ہورہا تھا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ دوبارہ غیرقانونی طور پر ایکسپریس فیڈر سے کسی دیہات کو بجلی کی سپلائی فراہم کی گئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں