ایس آئی یو ٹی میں طلبارضاکارانہ پروگرام کی تقسیم اسناد

ایس آئی یو ٹی میں طلبارضاکارانہ پروگرام کی تقسیم اسناد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں طلبا رضاکار پروگرام میں شریک طلبا میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

یہ پروگرام ایس آئی یو ٹی نے 2006 میں اسکول کے نہم ، دہم ، انٹر اوراو ، اے لیول کے طلباء کے لیے شروع کیا تھا۔ یہ پروگرام ہر سال گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات کے دوران منعقد کیا جاتا ہے جس میں اب تک کل 7190طلباء حصہ لے چکے ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد طلبائمیں شہری فرائض کی انجام دہی اور انہیں معاشرے کے لیے ایک مفید فرد بنانا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ان میں دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا جذبہ اجاگر کرنا ہے ۔ ایس آئی یو ٹی کے بانی اور ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ادیب رضوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو جوش و جذبہ کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ۔اور امید ہے کہ ان پروگراموں سے انہیں ایک اچھا شہری بننے میں مدد ملے گی۔ایس آئی یو ٹی کے طلبارضاکارانہ پروگرام کا آغاز اورینٹیشن سیشن سے ہوا ، جس میں والدین بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر شرکاء کو پورے ہفتے کے دوران ہونے والی مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ اورایس آئی یو ٹی کی تمام طبی خدمات، ملک میں واقع 12 سینٹرز اور جدید ترین شعبوں میں مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات کے بارے میں بتا یا گیا۔دوران تربیت اِن طلبائکو ، خاص طور پر حفظان صحت/انفیکشن کنٹرول، نرسنگ، خوراک/غذائیت، ڈیجیٹل میڈیاکا مثبت استعمال ، سماجی خدمات، نیفرالوجی، یورولوجی، اعضاء کا عطیہ و پیوند کاری، ،بچوں کے دل کی بیماریوں اورطبی اخلاقیات پر لیکچرز دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں